محصورکشمیری دوماہ سے نجات دہندہ کے منتظر ہیں : افشاں لطیف
لاہور (پ ر) کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سپرنٹنڈنٹ مسزافشاں لطیف نے کہا ہے کہ محصورکشمیری دوماہ سے نجات دہندہ کے منتظر ہیں،عالمی ضمیرمزید خاموش نہ رہے۔ کیا دنیا بھرمیں ایساکوئی مردحق نہیں جوکشمیریوں کی بیڑیاں توڑدے اوربھارتی توپوں کارخ موڑدے اوروہ بھی دوسروں کی طرح آزاد زندگی گزاریں۔اہل کشمیرکوآزادی کیلئے جدوجہد کرنے کی پاداش میں بچوں اورعورتوں سمیت قیدکردیا گیا۔ کشمیر ی بچوں کے ہاتھوں سے قلم اورکتابیں چھین کرمودی دنیا کو کیا پیغام دے رہا ہے۔اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس میں مختلف عالمی شخصیات کی طرف سے کشمیر بحران پراظہار تشویش کے باوجود بھارت نے ہٹ دھرمی نہیں چھوڑی۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار کاشانہ ویلفیئر ہوم کی بیٹیوں کیساتھ معتوب ومغلوب کشمیریوں پربھارتی مظالم کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔