سابق وزیراعلیٰ پنجاب غلام حیدر وائیں کی برسی کے حوالے سے خصوصی نشست آج ایوان کارکنان میں ہو گی
لاہور (نیوز رپورٹر) ممتاز مسلم لیگی رہنما اور پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ غلام حیدر وائیں شہید کی 26 ویں برسی کے سلسلے میں ایک خصوصی نشست آج ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظم لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔ جس کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن اور وائس چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد کریں گے جبکہ مرحوم کی اہلیہ و سرپرست نظریہ پاکستان ٹرسٹ بیگم مجیدہ وائیں مہمان خصوصی ہوں گی۔ اس نشست کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔