سی ایس ایس امتحان کیلئے عمر کی رعایت سپریم کورٹ نے درخواست خارج کر دی
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے سی ایس ایس امتحان میں سرکاری ملازمین کی عمر کی حد میں رعایت کے معاملہ پر درخواست خارج کر دی ۔جمعہ کو سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دور ان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ نادرا ملازمین کو یہ رعایت نا دینا امتیازی سلوک ہے، اپیل کے مرحلے میں اس رول کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ درخواست گزار چاہے تو اس رول کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر سکتا ہے۔یاد رہے کہ نادرا میں ملازم خاتون فاخرہ نے سی ایس ایس کی جانب سے نتیجہ روکے جانے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ درخواست گزار فاخرہ بی بی نے کہاکہ میری عمر گیارہ مہینے دس دن زیادہ ہے، تمام سرکاری ملازمین کو عمر کی حد میں دو سے تین سال کی رعایت دی جاتی ہے۔