10 صوبائی افسروں کے تبادلے‘ اکرم ضیاء سیکشن افسر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم تعینات
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 10 افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدف فاطمہ اے سی شاہ کوٹ کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ صباء سحر سیکشن آفیسر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو تبدیل کرکے اے سی شاہ کوٹ تعینات کیا گیا ہے۔ افتخار حسین بلوچ اے سی خوشاب کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ راشد اقبال اے سی منچن آباد کو تبدیل کرکے اے سی خوشاب تعینا ت کیا گیا ہے۔ مزمل الیاس جنرل اسٹنٹ ریونیو سرگودھا کو تبدیل کرکے اے سی منچن آباد تعینات کیا گیا ہے۔ منظور حسین اے سی ریونیو گوجرنوالہ کو تبدیل کرکے جنرل اسٹنٹ ریونیو سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔ چوہدری محمد عارف تعیناتی کے منتطر تھے کو سیکشن آفیسر اوقاف تعینات کیا گیا ہے۔ محمد اکرم ضیاء سیکشن آفیسر پاپولیشن ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم تعینات کیا گیا ہے۔ محمد خان سیکشن آفیسر ہائیر ایجوکیشن کو تبدیل کرکے اے سی ایچ آر بہاولپور تعینات کیاگیا ہے۔ منظور احمد سیکشن آفیسر محکمہ ہاوسنگ کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر وزیر اعلی آفس تعینات کیا گیا ہے۔