آذربائیجان کا آئندہ برس سے پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
باکو (نیٹ نیوز) جمہوریہ آذربائیجان نے آئندہ سال سے پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ جس سے سیاحوں کے وقت اور پیسے کی بچت ہوگی۔ مغربی وضع قطع کے حامل مشرقی ملک آذربائیجان میں پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔ نئے آسان ویزا سسٹم سے 3 مراحل میں گھر یا موبائل سے ای ویزا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے مئی میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ سے ملاقات کی تھی۔