شیریں مزاری نے کشمیری بچیوں پر بھارتی مظالم کی داستان پر ویڈیو شیئر کردی
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کشمیری بچیوں پر بھارتی مظالم کی داستان پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا بچیوں کے عالمی دن پر ہمیں کشمیری بچیوں کونہیں بھولنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بچیوں کیعالمی دن پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا اس دن ہمیں کشمیری بچیوں کونہیں بھولناچاہیے، بھارتی فورسزنیکشمیری بچیوں کو پیلٹ گن سے بینائی سے محروم کردیا، کرفیو کے باعث کشمیری بچیاں اسکول جانے سے محروم ہیں۔شیریں مزاری نے کشمیری بچیوں پربھارتی مظالم کی داستان پر ویڈیو بھء شئیر کی، ویڈیو میں دوہزارگیارہ میں بھارتی فورسزکی پیلٹ گن سے متاثر ہونے والی چودہ سالہ انشا کی کہانی ہے، جو بینائی سے محروم ہوچکی ہے،انشا کشمیر میں جاری مظالم پر کتاب لکھنا چاہتی ہے۔