نااہل حکمرانوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا:رانا تنویر
فیروزوالہ (نامہ نگار )مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ نا لائقوں نے ملک کو کمزور کر دیا ہے نا اہل حکمرانو ں نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے موجودہ حکمران عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہ کر سکی جس سے ملک میں بے روزگاری حد سے بڑھ چکی ہے مہنگائی نے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے پچھتا رہے ہیں اورمہنگائی کے باعث غریب عوام سخت پریشان ہیں ،مسلم لیگ (ن) کا دورحکمرانی ملک وقوم کی خوشحالی کے لحاظ سے مثالی تھا جس میں مزدوراورکسان عزت کی روٹی کھارہا تھاان خیالات کا اظہار انہوںنے جی ٹی روڈ مریدکے میں ایک نجی فرم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایم این اے رانا تنویر حسین نے کہا کہ قومی سلامتی ہماری معیشت سے جڑی ہوئی ہے اگر معیشت ہی بیٹھ گئی تو پاکستان کا دفاع کون کرے گا۔