چائلڈ میرج روک تھام کا بل فوری طور پر پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جانا چاہیے:نبیلہ شاہین‘بشریٰ خالق
لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب میںمتعلقہ ادارے اور قانون نافذ کرنے والے خواتین اور لڑکیوں کی تشدد سے بچانے میں ناکام رہے ہیں، خواتین کے تحفظ کے لئے بنائے گئے قوانین کو موئثر بنایا جائے اور خواتین کے خلاف ہر طرح کے تشدد کو روکنے کے لئے ریاستی سطح پر کوشش کی جائیں، چائلڈ میرج روک تھام کا بل فوری طور پر پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جانا چاہیے۔سائبر کرائم بل مثبت خطوط اور اسپرٹ سے نافذ کیا جائے، پنجاب کے تمام اضلاع میں خواتین کے لئے تحفظ مراکز قائم کئے جائیں۔ یہ مطالبات خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے اتحاد ’’ ممکن الائنس‘‘ کے مشاورتی اجلاس میں اجلاس میں کئے گئے۔ اجلاس میں نبیلہ شاہین، بشری خالق،سلمان عابد،سمسن سلامت، عرفان مفتی، ام لیلی اظہر،ارم فاطمہ اور دیگر نے شرکت کی۔