عمران خان نے ایران کو سعودی ولی عہد کا پیغام پہنچایا‘ ترجمان ایرانی حکومت کا دعویٰ
تہران (نوائے وقت رپورٹ) عرب میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی حکومت علی ربیعی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خا نے ایران کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پیغام پہنچایا ہے۔ وزیراعظم نے یہ پیغام دورے سے ایک روز پہلے تہران بھجوایا۔ پیغام میں سعودی ولی عہد نے ایران کو بات چیت کی پیش کش کی ہے۔