ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، ایک شہری شہید، 15 زخمی، انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی
جہلم (نامہ نگار) سیزفائر لائن پر بھارتی جارحیت جاری ہے۔ چانگن دورایاں دودھنیال اور شاردہ سیکٹر میں شدید گولہ باری سے فیضان میر ولد فیاض میر ساکنہ چانگن شہید جبکہ اسامہ ولد میر ساکنہ چانگن حسن علی ولد فیاض میر ساکنہ چانگن فضا لابی دختر فیاض میر ساکنہ چانگن فیاض میر ولد اکبر میر، زاہدہ زوجہ راجہ فیاض میر محمد دین ولد گلزار میر مصباح معرج دختر شاہ میر ساکنہ چانگن آسیہ بیبی زوجہ محمد دین اسد میر ولد محمد دین انجم ی بی دختر محمد دین خالد میر ولد شفیع میر حبیب اللہ ولد سلیما مصطفیٰ ولد محمد ساکنہ شاردہ او ملک طفیل ولد قلندر ملک ساکنہ چانگ زخمی ہو گئے جبکہ متعدد مکانات ناقابل رہائش عوام میں شدید خوف و ہراس لوگ گھروں میں مقید ہوکر رہ گئے تمام زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال آٹھمقام میں طبی امداد کیلئے پہنچایا گیا تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کی گئی جبکہ لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ محمود شاہد نے پولیس ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھمقام کے جملہ عملہ اور ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے کسی بھی ایمرجنسی یا دیگر معلومات کیلئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے انچارج محمد اختر ایوب کی زیر نگرانی انفارمیشن سیل قائم کیا گیا ہے۔ لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر پر انڈین آرمی کی دو گھنٹے مسلسل مارٹر بمباری سے سالہ علی بہادر ولد محمد اسماعیل زخمی ہو گیا سموگ بمباری کی برسات سے چاروں اطراف ھواں پھیل گیا کہا ولیاں کے قریب مارٹر گولہ بلاسٹ ہونے سے بجلی کے پول اور تاریں ٹوٹ گئیں بنڈوالہ ویلی میںبجلی کا نظام مفلوج ہو گیا گولہ باری سے بنڈالہ مہتکہ گجر موڑ باغ چگہ کہاولیاں پنڈوڑی باغسر میں درجنوں رہائشی مکانات تباہ و چھلنی ہو گئے 4 پالتو مویشی ہلاک 5 شدید زخمی ہو گئے بنڈالہ ویلی میں عوام علاقہ کئی گھنٹے گھروں میں محصور رہے دن گیارہ بجے نظام زندگی کا پہیہ مکمل جام رہا شدید گولہ باری تھمتے ہی ریسکیو ٹیمیں بنڈالہ ویلی پہنچ گئیں زخمی علی بہادر کو ہسپتال منتقل کیا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو شادرہ، نیزا پیر، ستوال اور غسر سکیٹروں میں بھارتی اشتعال انگیزی پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی پر بھرپور احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی افواج کی فائرنگ سے دس سال کا بچہ فیضان شہید جبکہ 16 شہری زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں چھ بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے کہا کہ بھارت جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے سے باز رہے۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو کہا گیا تھا ہے کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سویلین آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے خطے کے امن اور سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ بھارت جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے سے باز رہے۔