اقتصادی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ کہنا درست نہیں کہ پاکستان کو درپیش اقتصادی مشکلات کی ایک وجہ چین کے قرضے ہیں۔اس ضمن میں، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے بیان کے حوالے سے اقتصادی امور کے پاکستان حکومت کے ترجمان، فرح سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی مشکلات کا تعلق چین پاکستان اقتصادی رہداری سے منسلک قرض نہیں ہے، کیونکہ، بقول ان کے، ان کی فوری واپسی کا پاکستان کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے؛ بلکہ، اس قرض کی واپسی آئندہ تین سے چار سال کے بعد شروع ہوگی۔ امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے فرح سلیم نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ معاشی مشکلات کو تعلق پاکستان کے توانائی کے شعبے سے متعلق گردشی قرضے ہیں، جن میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024