وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کی بھرپور حمایت کرتا ہے کیوں کہ ہم مشترکہ مفادات کےلیے مل کرکام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اورعلاقائی تنازعات اہم چیلنج ہیں، جن سے نمٹنا ضروری ہے، شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں قیام امن کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، باہمی تعاون سے مشترکہ اہداف کا حصول ممکن ہے، اس پلیٹ فارم کے ذریعے ناصرف دہشت گردی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے بلکہ باہمی تجارت کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ مفادات کے لیے مل کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کانٹیکٹ گروپ کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کے مابین تجارتی روابط پر اہم کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان میں باہمی فائدے کے بڑے مواقع موجود ہیں، موجودہ حکومت کا معاشی ایجنڈا پاکستانی عوام سمیت خطے کے لئے بھی فائدہ مند ہے، سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو بڑے ثمرات حاصل ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کیلئے انتہائی اہم، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملک کی حیثیت سے بھرپورکردار اداکرنا چاہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم مصروفیات کے باعث کانفرنس میں شرکت نہ کرسکے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی میرے لئے اعزاز ہے۔کشمیر برصغیر کا سب سے پرانا حل طلب مسئلہ ہے تاہم تنظیم کے رکن ممالک کے مشترکہ اہداف کاحصول صرف باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024