پاکستان مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں پری پول رگنگ پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے موقع پر دھاندلی کی روک تھام کےلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔جمعہ کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد نے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب ملک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، سینیٹر چوہدری تنویر اور سینیٹر سردار یعقوب ناصر شامل تھے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ ن کو عام انتخابات سے متعلق کافی تحفظات ہیں جبکہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے اپنے تحفظات سے بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ وفد نے الیکشن کمیشن حکام سے ضمنی انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم کو کیسے بہتر بنایا گیا ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی ووٹرز کی فہرست اور ضمنی الیکشن میں فارم45 کو کیسے دیکھا جا رہا ہے اور ضمنی انتخابات میں شہباز شریف کی گرفتاری کس طرح اثر انداز ہو گی یہ تمام تر تحفظات سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ انتخابات پر جو چیز اثر انداز ہو اس پر الیکشن کمیشن اپنے اختیارات کا استعمال کرے شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن نوٹس لے گاالیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق تشکیل دیا ہے اور مانیٹرننگ ٹیمیں بھی بنائی ہیں، جہاں پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو وہاں الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے اس موقع پرسینیٹر چوہدری تنویر نے کہاکہ وفاقی وزیر ریلوے حلقے میں اپنے بھتیجے کی انتخابی مہم چلا رہا ہے اور لوگوں نوکریوں کا جھانسہ دے کر فارم بانٹ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف نوٹس کی حد تک کارروائی کی ہے اوریہ تمام تر پری پول رگنگ کا منصوبہ ہے ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024