مصر میں چرچ پر حملوں میں ملوث 17 افراد کوجرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2016-17میں مصر میں مسیحی برادری کے چرچ پر حملے کیے گئے تھے، جس کے باعث 74 افراد ہلاک ہوئے تھے، اور کئی چرچ بری طرح متاثر ہوئے تھے۔مصر کی عدالت نے ان حملوں میں ملوث 17 افراد کو سزائے موت سنائی ہے جبکہ 19 افراد کو عمر قید کی سزا دی گئی ۔مصر میں ہونے والے مذکورہ حملوں کی ذمے داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی، 17 افراد کو سزا سنائی گئی۔مصر کی فوجی عدالت کی طرف سے19 افراد کو عمر قید اور10 ملزمان کو 10سے 15 برس کے درمیان قید کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں بھی مصر میں 75 افراد کو سزائے موت سنائی گئی تھی، تمام افراد پر 2013 میں حکومت کے خلاف احتجاج کا الزام تھا، سزائے موت پانے والے تمام افراد سابق صدر مرسی کے حامی ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38