جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے تین کلو488 گرام آئس ہیروئن برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر انٹی نارکوٹکس فورس نے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے تین کلو488 گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا مسافر خائستہ رحمٰن سکنہ پشاور امارات ائرلائن کی پرواز نمبرEK - 615 کے ذریعے عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ روانگی کیلئے پہنچا تو اے این ایف کائونٹر پر اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس سے مذکوری وزنی آئس ہیروئن نکل آئی جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا مزید تفتیش جاری ہے ۔