موٹرسائیکل چوری ، منشیا ت فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث12ملزمان گرفتار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفا قی پولیس نے موٹرسائیکل چوری ، منشیا ت فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث12ملزمان کو گرفتار کرلیاتھانہ گولڑہ پولیس نے ملزم جیاد خان سے 1100گرام چرس ،تھانہ رمنا پولیس ملزم ناصر اقبال سے دو مسروقہ موٹرسائیکل ،تھانہ آبپارہ پولیس نے ملزم آکاش مسیح سے 10لیٹر شراب ، ملزم صفی اللہ سے 10لیٹر شراب،تھانہ ترنول پولیس نے دوران سپیشل چیکنگ شاہین آباد سے ملزم جہانزیب خان سے 2400گرام چرس اور ملزم خاور نسیم سے 1050گرام چرس ،تھانہ سہالہ پولیس نے دو ملزمان شہباز اور شمس سے مسروقہ موٹرسائیکل ،سی آئی اے پولیس نے ملزم آصف مسیح سے 8بوتلیں شراب10ڈبے بئیر ،تھانہ بھارہ کہو پولیس نے دو ملزمان محمد عامر اور عنصر محمود سے تین بوتل شراب برآمد کرکے مقدما ت درج کر لئے ۔