ایک تصویر۔۔۔۔ایک کہانی
زیر نظر تصویر فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کے باہر کی ہے، جہلم روڈ پر ایک خاتون اپنے دو معصوم بچوں کے ہمراہ پیٹ کا دوزخ بھرنے کیلئے بھیک مانگ رہی ہے، خاتون کا تعلق سرگودھا سے ہے اور آمدن کا کوئی مناسب بندوبست نہ ہونے کے باعث یہ اپنے شہر سے بہت دور گزر اوقات کیلئے بھیک مانگنے پر مجبور ہے، اس کا ایک بچہ معذور بھی ہے، حکومت کو چاہیے کہ ایسی مجبور بال بچے دار خواتین جن کا کوئی کمانے والا نہیں ہے کیلئے کوئی سینٹر بنائے جہاں ان کو دو وقت کی روٹی عزت سے مل سکے، اس سے پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی، (تحریر و تصویر: ایم جاوید)