ہمیں توانائی کے حصول کے لیے متبادل ذرائع اپنانا ہوں گے: امین اسلم
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے توانائی کے حصول کے لیے متبادل ذرائع اپنانا ہوں گے - انہوں نے یہ بات ریان انرجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کے دوران کہی ۔ملک امین اسلم خان نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں جہاں گلوبل وارمنگ نے موسمیاتی تبدیلیاں کی ہیں وہاں سیلاب، درجہ حرارت میں اضافہ، اور خشک سالی جیسے بہت سے مسائل کو جنم دیا ہے جس سے نہ صرف انسانی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں بلکہ معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اب وقت آن پہنچا ہے کہ ہم اپنے آپ کو ان مسائل سے بچانے کے لیے توانائی کے حصول کے لیے متبادل ذرائع اختیار کریں جن میں شمسی توانائی بھی ایک اہم ذریعہ ہے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی اس پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔