پیر شیراز القادری کی خالہ سپرد خاک
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف مذہبی سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد شیراز القادری خلیفہ جی درگاہ اعلی حضرت بریلی شریف کی خالہ انتقال کرگئیں۔ انہیں لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ فتح گڑھ میں پیر ڈاکٹر محمد شیراز القادری نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں صاحبزادہ احسن محمود‘امتیاز احمد‘ اعظم بٹ‘ محمد عادل اور دیگر نے شرکت کی۔ علامہ محمد ایاز رضوی‘ علامہ محمد ایوب رضوی‘ شیراز القادری سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔