اسلا م آباد(جنرل رپورٹر)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر ڈاکٹر فروغ نسیم جمعرات کو وزارت قانون و انصاف کے آفس میں ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وفد نے عبدالقادر میمن کی قیادت میں ملاقات کی اوراپیلٹ ٹرینونلز کے مسئلہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں وزیر قانون نے تجویز دی کہ اس مسئلہ کوکنٹریکٹ پر خدمات کے حصول سے حل کیا جا سکتا ہے ،عبدالقادر میمن نے وزیر کو اپیلٹ ٹریبونل ان لینڈر یونیو کو جوڈیشل اراکین کی کمی کے باعث درپیش مشکلات اور مسائل کے بارے میں بتایا۔ وزیر نے تجویز کیا کہ ٹریبونلز میں حاضری کا بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروایا جانا چاہیئے ،اس موقع پر ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر نعیم شاہ بھی موجود تھے ۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر ڈاکٹر فروغ نسیم سے ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
Oct 12, 2018