نشتر کے شعبہ اوپتھلمالوجی کے زیراہتمام عالمی یوم بینائی منایا گیا‘ آگاہی واک کا انعقاد
ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر 15 شعبہ اوپتھلمالوجی کے زیراہتمام عالمی یوم بینائی منایا گیا شعبہ کے سربراہ پروفیسر راشد قمر راؤ نے اسمبلی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نظر کی بیماریوں علاج بارے تازہ ترین ریسرچ سے شرکاء کو آگاہ کیابعد میں متعلقہ شعبہ کے تمام ڈاکٹرز نے ایک ریلی نکالی جس کا مقصد عوام کو آنکھوں کی اہمیت کواجاگر کرنا تھا۔