ڈی پی آئی سکینڈری نے انٹر کے امتحان میں ناقص نتائج دینے والے ہائرسکینڈری سکولز کے سربراہوں کو طلب کرلیا
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی آئی سکینڈری نے انٹر پارٹ ٹو کے امتحان میں ناقص کارکردگی دکھانے والے سکولوں کے سربراہو ں کو لاہور طلب کرلیاہے ان سکولوں کے نتائج 25فیصد تک ہیں جس پر ہیڈ ماسٹر کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔