سکولوں میں سموگ سے آگاہی کیلئے مہم چلانے کا حکم
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) محکمہ تعلیم نے سکولوں میں سموگ سے بچاو کیلئے شعوری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور مراسلہ جاری کیا ہے تمام سکولوں میں سموگ کے بارے میں مہم چلائی جائے بچوں کو اس بارے میں بتایا جائے سکولوں میں پینا فلکس آویزاں کیے جائیں۔ہیڈ ماسٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کلاسوں میں لیکچر بھی دئے جائیں۔