ملزمان نے لڑائی چھڑانے والے میرے بیٹے پر تشدد کیا: تسلیم بی بی
ملتان (کرائم رپورٹر) تحصیل و ضلع مظفرگڑھ کی رہائشی خاتون تسلیم بی بی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بیٹا عمران حسین خان ڈویلپرز کے مالک طیب بلال کے پاس ملازمت کرتا ہے۔ تین روز قبل میرا بیٹا طیب بلال کے ساتھ کچہری گیا جہاں پر طیب بلال کی شیرزمان قریشی و دیگر وکیلوں کے ساتھ لڑائی ہو گئی اس دوران میرے بیٹے نے چھڑوانے کی کوشش کی تو ملزمان نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور تھانہ چہلیک میں زخمی حالت میں بند کروا دیا خاتون نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔