نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کاا جلاس‘ کانووکیشن کی تیاری بارے تجاویز
ملتان (وقائع نگار) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں متعلقہ شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں 25 اکتوبر کو ہونے والے کانووکیشن کی تیاری کو حتمی شکل دینے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے لئے پورے سال کے کلاسز شیڈول کی منظوری دی گئی اس کے علاوہ اکیڈمک کونسل نے انسٹی ٹیوشنل پریکٹس کے متعلق ایک کمیٹی بنائی جو اس کی سفارشات مرتب کرے گی نیز یونیورسٹی میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا کونسل نے طالب علموں کے لئے نصاب کو ریوائس کرنے ‘ جینیٹو ریل سروس کو اپ گریڈ کرنے تمام وارڈز کا ریکارڈ مرتب کرنے کی منظوری دی۔