فیصل واڈوا کی پریس کانفرنس پھر ملتوی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)نئے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈانے دو روز میں دوسری بار پریس کانفرنس کو ملتوی کر دیا۔ وزارت آبی وسائل کے نئے وزیر نے ملک میں پانی کی صورتحال اور ارسا کے حوالے سے میڈیا کو دو بار پریس کانفرنس کیلئے دعوت نامے بھیجے گئے بدھ کے روز ساڑھے تین بجے پریس کانفرنس پندرہ منٹ پہلے ملتوی کر دی گئی ۔جمعرات کو ایک بار پھر پریس کانفرنس ساڑھے پانچ بجے رکھی گئی مگر دوسری بار ایک گھنٹہ پہلے بغیر کسی وجہ ملتوی کردی گئی ۔