انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں 55 فیصد اضافہ ہوگیا‘ ایف بی آ ر
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کرانے میں 55 فی صد گروتھ ہوئی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق 10 اکتوبر تک 4 لاکھ 82 ہزار 275 گوشوارے جمع ہوئے۔ جبکہ گزشتہ سال اس عرصہ میں ایک لاکھ 70 ہزار 208 گوشوارے جمع ہوئے تھے۔