حکومت چیئرمین ایف بی آر کو ڈبل تنخواہ کی اد ائیگی کریگی
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) حکومت ایف بی آر کے چیئرمین محمد جہانزیب خان جو گریڈ 22 کے افسر ہیں کو ڈبل تنخواہ ادا کرے گی۔ اس سلسلہ میں ایف بی آر ’’بورڈ ان کونسل‘‘ کے 19 ستمبر 2009 ء کے فیصلہ کو جواز بنایا گیا ہے۔ ایف بی آر کے چیئرمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 6 مارچ 2015ء کے ایک نوٹیفکیشن میں درج شرائط جو دوہری تنخواہ لینے کے لیے رکھی گئی ہیں کو ایک ماہ کے اندر پوری کر دیں۔ ایف بی آر کے افسروں اور ملازمین کو ڈبل تنخواہیں ادا کرنے کا سلسلہ گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے۔ یہ سہولت اس کے باوجود دی جارہی ہے کہ ایف بی آر گزشتہ کئی برسوں سے سالانہ ہدف پورا نہیں کرتا اور ریونیو کے شارٹ فال کے باعث ریاست مال مشکلات سے دوچار ہے۔