چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے اٹارنی جنرل کی ملاقات
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ )اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردارمحمدرضا خان سے گزشتہ روز الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں مختلف قانونی امورپر تبادلہ خیال کیا ۔ ضمنی انتخابات سے متعلق تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے چیف الیکشن کمشنرنے حکومت کی جانب سے آئی جی پنجاب اور دیگر امور حکومت میں الیکشن کمیشن کے بے جا مداخلت سے متعلق بھی آگاہ کیا ۔ چیف الیکشن کمشنرنے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن قانون کی پابندی کر رہا ہے حکومت کو بھی اس حوالے سے ان کی مدد کرنا چاہئے۔