فروٹ اینڈ ویجٹیبل مارکٹ ملتان صوبہ بھر میں تیسرے نمبر پر رہی: زراعت مارکیٹنگ ونگ
ملتان (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت کی رپورٹ کے مطابق فروٹ اینڈ ویجٹیبل مارکیٹ ملتان سہولیات‘ مانیٹرنگ اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے حوالے سے صوبہ بھر میں تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ اس سلسلے میں اے سی سی ظہیر عباس شیراز اور سیکرٹری مارکٹ کمیٹی ملتان راؤ ندیم اصغر کو محکمہ زراعت مارکیٹنگ ونگکی جانب سے تعریفی لیٹر جاری کئے گئے ہیں جس میں فروٹ اینڈ ویجٹیبل مارکیٹ ملتان کو بہتر بنانے کے لئے کی گئی کوششوں کو سراہا گیا ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔