ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انوارالحق کا ذاتی مصروفیات کے باعث بطور ایم ڈی کام کرنے سے انکار
ملتان (خبرنگارخصوصی) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان کے ایم ڈی انوارالحق نے ذاتی مصروفیات کے باعث بطور ایم ڈی کام کرنے سے معذوری ظاہر کردی ہے اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو اس سلسلہ میں درخواست بھی بھجوا دی ہے انوارالحق کمپنی میں بطور منیجر آپریشن کام کر رہے تھے انہیں ایم ڈی کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کمپنی میں افسران کی کمی اور کام کے دبائو کی وجہ سے انہوں نے ایم ڈی کے عہدے پر کام کرنے سے انکار کیا ہے۔