شاہ عبداللہ کے قتل کی سازش جلد عدالت میں پیش کرنے کا اعلان
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے شاہی دیوان کے مشیر سعود القحطانی نے کہاہے کہ قطری میڈیا نے سابق سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے قتل کی سازش سے متعلق اْن کے بیان میں تحریف کی کوشش کی ہے ،امید ہے سازش کے حوالے سے حقائق جلد ہی عدالت میں پیش ہوں گے۔سعودی مشیر نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ عزمی کا گروپ میری اْس گفتگو کو توڑ موڑ کر پیش کرنے کوشش کر رہا ہے جس میں میں نے شاہ عبداللہ رحمہ اللہ کے قتل کی سازش کے حوالے سے قطر کی دو حمد نامی شخصیات (سابق امیر قطر حمد بن خلیفہ اور سابق وزیر اعظم حمد بن جاسم) کی محمد المسعری اور سعد الفقیہ کے ساتھ رابطہ کاری کے بارے میں بات کی تھی۔