ٹریفک حادثات ‘2 طالب علموں سمیت 4 افراد جاں بحق ‘18 زخمی
بورے والا‘ نور شاہ گیلانی‘ ملتان (نامہ نگاران‘ کرائم رپورٹر) ٹریفک حادثات میں 2 طالب علموں سمیت 4 افراد جاں بحق 18 زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میاں ٹاؤن کا رہائشی سیکنڈ ایئر کا طالبعلم محمد سفیان اپنی موٹر سائیکل پر ایک دوست فیصل سردار سکنہ گگو منڈی کے ہمراہ بورے والا کی جانب آرہے تھے کہ جب وہ لاہور روڈ نزد پھاٹک چک نمبر261ای بی کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر نے انہیں کچل دیا جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیم نے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا پہنچایا جہاں دونوں جان کی بازی ہار گئے ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے ٹرالر قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی۔نور شاہ گیلانی سے نامہ نگار کے مطابق دھنوٹ حافظ آباد کا رہائشی محنت کش فیاض احمدولدعبدالمجیدقوم چودھن گزشتہ روز موضع ٹھٹھی سمیجہ ضروری کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتارموٹر سائیکل نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں فیاض احمد شدید زخمی ہوگیا جسے فورا ریسکیو1122نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال لودھراں روانہ کیا لیکن حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے DHQلودھراں والوں نے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کیا جبکہ فیاض احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ پیر سید باقر حسین شاہ نے پڑھائی نماز جنازہ میںسید رضا شاہ گیلانی ، میاں ولی محمدکاشف ،چوہدری محمد اسلام ،عاشق خان بھٹہ ،اللہ یار خاں بھٹہ ،ملک منظور احمد،محمد اقبال ،محمد شریف پہلوان ،محمد رمضان ،فضل حسین ،حاجی وسیم اعجاز ،حاجی عبداللہ پنجتنی،ملک رحم بخش ،ملک وسیم احمد ،محمد یار خاں ،عبدالقیوم خاں،حاجی گلزار حسین مغل ،رانا عابد علی ودیگر تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔بورے والا سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گائوں 132ای بی کا رہائشی محمد شاہد اپنے گاؤں سے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر بورے والا شہر آ رہا تھا جب وہ عزیز چوک پہنچا تو سامنے سے آنے والے رکشہ ڈرائیور نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا مگر خون زیادہ بہنے کی وجہ سے ڈاکٹر نے اسے تشویشناک حالت کی وجہ سے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا جو راستے میں ہی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے حادثات میں 18 افراد زخمی ہو گئے جن میں ماجد ‘عمران‘ یوسف ‘عامر و دیگرشامل ہیں۔