ورچوئل یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) ورچوئل یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ورچوئل یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلہ فارم جمع کرانے کی مدت میں 15اکتوبر تک توسیع کردی ہے تمام ماسٹرز بیچلر ، ایسوسی ایٹ ڈگری ، بی ایڈ اورشارٹ کورسز کے لئے پراسپکٹس دفاتر سے حاصل کرکے جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔