تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقہ میں سرچ آپریشن 125گھروں کی تلاشی‘ 130 کی بائیو میٹرک 1 گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس و حساس ادارو ں نے تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا اس دوران 125 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 130 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی آپریشن میں ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا پولیس نے زیر حراست شخص سے تفتیش شروع کر دی ہے۔