مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی : مٹوٹلی مائنز کے کاشتکاروں نے چیف انجینئر انہار کے دفتر سامنے دھرنا ملتوی کردیا
ملتان( خبرنگار خصوصی) محکمہ انہار کے چیف انجینئر آفس کے باہر جاری دھرنا ایک ہفتہ تک مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی پر عارضی طور پر ملتوی کردیا گیا ہے شجاع آباد کینال کے مٹوٹلی مائنر کاشتکار ٹیل پر پانی نہ ملنے کی وجہ سے احتجاج اور دھرنا دے رکھا تھا ۔ موضع لسوڑی اور اوباڑہ شمالی کے کاشتکار مسلسل پانی نہ ملنے کی وجہ سے اپنے مطالبات کیلئے تین دن سے احتجاج کررہے تھے۔