مردہ خانہ کی 2کنال اراضی پر قبضہ، ڈی سی نے رپورٹ طلب کرلی
ملتان(خبرنگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر ملتان نے ایم ڈی اے چوک پر مردہ خانہ کی 2کنال سے زائد اراضی پرقبضہ کی رپورٹ اے سی سٹی سے طلب کرلی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ جگہ کے اطراف میں قبضہ کرکے دکانیں تعمیر کرلی گئی ہیں لیکن پرانی جگہ پر مردہ خانہ کی عمارت کا حصہ اب بھی موجود ہے۔