آئی ایم ایف سے قرض لینا اقتصادی خود کشی ہے: آفتاب لودھی
لاہور (پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک انقلاب پروفیسر آفتاب لودھی نے آئی ایم ایف سے قرض لینے کی حکومتی کوشش کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض لینا اقتصادی خود کشی ہے گزشتہ روز تحریک کی غلط فیصلے کی وجہ سے ایک دن میں ڈالر آٹھ روپے مہنگا ہو گا جس سے پاکستان مزید اربوں روپے کا مقروض ہو گیا حکومت اپنی اقتصادی ٹیم میں خانہ پوری کی بجائے ماہرین معاشیات کو شامل کرے۔