باغبانپورہ کالج کے باہر کچرے کے ڈھیر: انتظامیہ خاموش
لاہور (پ ر) باغبانپورہ کالج کی بیرونی دیوار کے ساتھ کچرے کے ڈھیر اور کچرا دان کی موجودگی نے طالبات کیلئے مسائل کھڑے کر دیئے ہیں گیٹ نمبر دو مسلسل کچرے کی وجہ سے بند رہتا ہے اور طالبات کی صحت آئے دن متاثر رہتی ہے انتظامیہ کو درخواستیں بھی دی گئیں لیکن شنوائی نہ ہو سکی گندگی کے ڈھیر اور بے انتہا کچرے نے صفائی اور کالج کی خوبصورتی کو بری طرح خراب کیا ہوا ہے متعلقہ انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ کالج کے باہر سے فضائی ستھرائی کا انتظام کروائے تاکہ کالج سے متعلقہ لوگوں اور طالبات کو صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے۔