منتخب وزیراعظم کیخلاف بغاوت کرنیوالوں کو منطقی انجام تک پہنچانا اجتماعی ذمہ داری ہے: سید منظور گیلانی
لاھور(کلچرل رپورٹر)سید منظور گیلانی چیئرمین استقلال پارٹی نے کہا ھے کہ 12 اکتوبر 1999 کو منتخب وزیراعظم کے خلاف بغاوت کے مرتکب افراد کو انجام تک پہچانا ھم سب کی قومی ذمہ داری ھے۔پرویزمشرف کے اس غیر آئینی اقدام کی حمایت اور مدد کرنے والوں کے خلاف بھی آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلا کر قرارواقعی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔منظورگیلانی نے مزید کہا کہ ان قومی مجرموں کو کسی طور معاف نہیں کیا جا سکتا۔پرویز مشرف کو پکڑ کر عدالت کے سامنے پیش کرنا حکومت کی اولین فریضہ ھے۔