لاہور پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون، مقدمات درج
لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور پولیس نے گزشتہ روز سٹی، اقبال ٹائون اور کینٹ ڈویژن میں تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈائون کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزادا اکبر نے کہا کہ سٹی ڈویژن میں 38، کینٹ ڈویژن میں 28 اور اقبال ٹائون ڈویژن میں 8 تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان بھاری مقدار میں کوکین، آئس، پائوڈر، وائٹ ہیروئن، افیون، چرس، شراب اور بھنگ برآمد کی۔ جلد تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشوں کے مافیا کا خاتمہ کر دیں گے۔ گرفتار شدہ ملزمان سے سراغ لگا کر نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت میں دھکیلنے والے اصل عناصر تک پہنچیں گے۔