بچوں کی حوالگی کا کیس، عدالت نے میاں بیوی میں صلح کرا دی
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ نے تین بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے ناراض میاں بیوی کے درمیان مصالحت کروا دی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس کا خاوند آئے روز اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے جبکہ تین بچوں کو سسرالیوں نے زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ عدالت کی جانب سے میاں بیوی کو مصالحت کا وقت دیا گیا جس کے بعد دوبارہ سماعت کے آغاز پر انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔