فیروزوالا: کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک نوجوان ہلاک، دوسرا زخمی
فیروزوالا (نامہ نگار) راوی ریان ملز کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو روند ڈالا اور ایک نوجوان ہلاک اس کا ساتھی زخمی ہو گیا۔ ظفر پارک مریدکے کے رہائشی رانا محمد امین اور رفاقت علی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔ پیچھے سے آنے والی کار نے انہیں ٹکر مار دی جس کے باعث محمد امین ہلاک اور اس کا ساتھی رفاقت علی زخمی ہو گیا۔