مسلم لیگ ن تاجر ونگ عمران حکومت کو فلاپ کرنے کیلئے سرگرم ہوچکا:مہناز رفیع
لاہور (لیڈی رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی بیگم مہناز رفیع نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کوفلاپ کرنے کے لئے نواز اور شہباز گروپ کے تاجروں نے اوپن مارکیٹ سے ڈالر اٹھالئے جس سے ڈالر مہنگا ہو گیا اور اس کا اثر سونے پر بھی پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کو 200 روپے تک لیجانے کی سازش ہو رہی ہے تاکہ عمران خان کے وہ منصوبے جو قوم کو خوشحالی کی طرف لے جائے ان منصوبوں کو ناکام بنایا جائے تاہم میں حکومت سے کہوںگی کہ کوشش کریں کہ مہنگائی کاطوفان آنے پرپٹرول گیس بجلی کا بوجھ غریب پر نہ پڑے، غریب طبقے کی گیس کی قیمت نہ بڑھائی جائے، غریب کوریلیف دیں ۔