قومی سٹیئرنگ کمیٹی برائے نیشنل ایمونائزیشن کا اجلاس‘خسرہ مہم کے انتظامات کا جائزہ
لاہور(نیوزرپورٹر )قومی سٹیئرنگ کمیٹی برائے نیشنل ایمونائزیشن کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طارق بھٹہ کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھEOCآفس میں ہوا۔اجلاس میں 15اکتوبر سے صوبہ میں شروع ہورہی ہے12روزہ انسداد خسرہ مہم کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد نے کمیٹی کو خسرہ مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈاکٹر منیر احمد نے بتایا کہ ویکسین اور سرنجز ودیگر ضروری سامان تمام اضلاع کو ڈسپیچ کر دیا گیا ہے جبکہ بچوں کو ٹیکے لگانے والی ٹیموں کے سکلڈ ورکرز اور سوشل موبلائرز کو ٹریننگ فراہم کر دی گئی ہے۔ڈاکٹر منیر احمد نے بتایا کہ PPA,PMAاور فیملی فزیشنز ایسوسی ایشن بھی رابطہ میں ہے ۔