پنجاب حکومت نے ایک افسر کے تبادلہ کا حکم منسوخ کر دیا
لاہور(خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے ایک افسر کو گریڈ 18 میں ترقی دی ہے اور ایک افسر کے تبادلے کے احکامات منسوخ کر دئیے ہیں۔ محمد اجمل خان چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو 11 ستمبر 2018 کو پنجاب سے ریلیو کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اسلام آباد رپورٹ کرنے کے احکامات منسوخ کر دئیے ہیں اور محمد اختر علی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولپور کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر موجودہ پوسٹ پر کام جاری رکھنے کی ہدائیت کی ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب نے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔