آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ قوم کیلئے پریشان کن ہے: زوار بہار
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے نئی حکومت کا آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ قوم کیلئے بڑا جھٹکااورسابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کانتیجہ ہے معاشی بحران سے ملک ایسے موڑ پر آ گیا ہے کہ دُشمن اکٹھے ہو کر اس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ملک کی دینی و سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ ملک کو بد ترین بحران سے نکالنے کے اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سر حدوں حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ جمعیت علماء پاکستان کالا باغ ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹ بننے والے سیاست دانوں کو بھارتی ایجنٹ سمجھتی ہے۔