ناموس رسالت قانون میں ترمیم کیخلاف ایم ایم اے نے آج احتجاج کی کال دیدی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس عمل میں شامل جماعتوں جے یو آئی ،جماعت اسلامی ،جے یو پی ،مرکزی جمعیت اہلحدیث اور دیگر جماعتوں نے ناموس رسالت ؐکے قانون میں تر میم کی سازشوں کے خلاف آج جمعہ 12اکتوبر کو ملک گیر یوم احتجاج کی کال دی ہے جے یو آئی کے اعلان پر متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں نے بھی شرکت کا اعلان کردیا ایم ایم اے قائدین نے اپنے کار کنان سے ملک گیر احتجاج کو کامیاب کرانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور علماء وخطبا سے اپیل کی ہے کہ وہ ناموس رسالت ؐکے قانون کے حوالے سے سازشوں پر خطاب کریں اور قرار داد یں بھی منظور کرائیں سینیٹر سراج الحق ،پروفیسر ساجد میر ،صاحبزادہ الشاہ اویس احمد نورانی ،مولانا عبد الغفور حیدری نے کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس ملک گیر احتجاج کو کامیاب بنائیں اور حکومت پر واضح کردیں کہ کسی صورت اس قانون میں تبدیلی نہیں ہونے دیں گے۔
ایم ایم اے احتجاج
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک پاکستان آج جمعتہ المبارک کو آسیہ ملعونہ کو سزا کے حق میں ملک بھر میں ’’لبیک یارسول اللہ مارچ اور ریلیوں‘‘ کا اہتمام کرے گی جس میں اس عزم کا اعادہ کیا جائے گا کہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مرکزی لبیک یارسول اللہ مارچ صوبائی دارالحکومت میں نماز جمعہ کے بعد 3 بجے داتا دربار سے شروع ہو گا جو پنجاب اسمبلی پہنچے گا جہاں تحریک کے امیرعلامہ خادم حسین رضوی، بانی و سرپرست اعلی پیر محمد افضل قادری و دیگر رہنما آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
تحریک لبیک