حکومت چیئرمین ایف بی آر کو ڈبل تنخواہ کی ادائیگی کریگی
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) حکومت ایف بی آر کے چیئرمین محمد جہانزیب خان جو گریڈ 22 کے افسر ہیں کو ڈبل تنخواہ ادا کریگی۔ ایف بی آر ’’بورڈ ان کونسل‘‘ کے 19 ستمبر 2009 ء کے فیصلہ کو جواز بنایا گیا۔ انہیں ہدایت کی گئی وہ 6 مارچ 2015ء کے نوٹیفکیشن میں درج شرائط کو ایک ماہ کے اندر پوری کر دیں۔