فرش پر مریضہ کی ہلاکت، جناح ہسپتال کے ایم ایس سمیت 5 ڈاکٹر بے گناہ قرار
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جناح ہسپتال لاہور میں فرش پر مریضہ کی ہلاکت کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔ انکوائری کمیٹی نے 3 معطل پروفیسرز ایم ایس جناح اور سینئر رجسٹرار پی آئی سی کو بے گناہ قرار دیدیا۔ یکم جنوری 2017ء کو زہرہ بی بی جناح ہسپتال کے فرش پر دم توڑ گئی تھی۔